جاپان: چڑیا گھر میں ”شارلٹ“ نامی بندریا کےلئے نئے نام کی تلاش جاری

جاپان: چڑیا گھر میں ”شارلٹ“ نامی بندریا کےلئے نئے نام کی تلاش جاری

ٹوکیو (بی بی سی) جاپان میں ایک چڑیا گھر کی انتظامیہ ایک بندریا کے لئے نئے نام کی تلاش میں ہے۔ عوامی جائزے میں اس بندریا کے نام کے لئے ’شارلٹ‘ کا انتخاب ہوا تھا جو برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کے ہاں حال ہی پیدا ہونے والی بچی کا نام بھی ہے۔بندریا کا کوئی اور نام رکھنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔  مغربی جاپان میں تاکاساکی کے اوئیتا چڑیا گھر میں ہر سال پیدا ہونے والے پہلی بندریا کا نام عوامی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے رکھنے کی روایت ہے۔ اسی لئے بندریا کی پیدائش پر بھی عوام سے نام مانگے گئے تھے جن میں شارلٹ سب سے زیادہ مقبول نام ثابت ہوا تھا تاہم بدھ کو یہ نام رکھے جانے کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ کے پاس شکایات کا تانتا بندھ گیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے بندریا کا کوئی اور نام رکھنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
بندریا/نام