بھارت میں بندروں کو بھگانے کیلئے الیکٹرانک بندر تیار

چندی گڑھ (آئی این اپی) بھارت میں بندروں کی شرارتوں سے پریشان انجینئرنگ طلبہ نے اس مصیبت سے بچنے کیلئے ایک الیکٹرونک ڈیوائس تیار کر لی۔ چندی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ نے بندر کی شکل کی ایک الیکٹرونک ڈیوائس تیار کی ہے، جو بندروں کو بھگانے اور ڈرانے کیلئے مخصوص آواز پیدا کرے گی ۔یہ بندر طلبہ کے ہاسٹل میں گھس کر ان پر حملہ بھی کرتے تھے اور چیزیں چرا کر بھی لے جاتے تھے۔
الیکٹرانک بندر