بچے دل کی بات پالتو جانوروں سے زیادہ کرتے ہیں: تحقیق

بچے دل کی بات پالتو جانوروں سے زیادہ کرتے ہیں: تحقیق

لندن (بی بی سی) ایک تحقیق کے مطابق وہ بچے جو بیمار ہوتے ہیں یا جن کے والدین علیحدہ ہو چکے ہوتے ہیں ان میں اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے بہن بھائیوں سے زیادہ اپنے پالتو جانوروں پر اعتماد کریں اور ان سے اپنے دل کی بات کریں۔کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات میٹ کیسلز کہتے ہیں کہ نوجوان لوگوں کے احساسات کے متعلق پالتو جانوروں کے کردار کی اہمیت پر بہت کم توجہ دی گئی ہے۔کیسلز کہتے ہیں کہ ایسے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پالتو جانور ان کے کردار کے متعلق کوئی رائے قائم نہیں کریں گے۔ انہوں نے برطانیہ میں دس سال تک 100 خاندانوں پر تحقیق کی ہے۔کیسلز پوسٹ گریجویٹ سائکائٹری کے محقق ہیں۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں سینٹر فار فیملی ریسرچ میں کی جانے والی ایک طویل تحقیق کا تجزیہ کیا جس میں دو سال کی عمر سے بڑے بچوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
بچے/پالتو جانور