انڈونیشیا میں گھوڑے والی لائبریری

انڈونیشیا میں گھوڑے والی لائبریری

جاوا (بی بی سی اردو) انڈونیشیا میں اگرچہ ناخواندہ بالغوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے لیکن ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں تقریباً دس لاکھ افراد پڑھ نہیں سکتے۔ مرکزی جاوا میں رضوان سروری گھوڑا لائبریری کے ساتھ لوگوں کی کتابوں تک رسائی بہتر بنانے کے مشن پر نکلے ہوئے ہیں۔ بالغ مرد کے کاندھوں تک مشکل سے پہنچنے والا لونا ایک جنگلی گھوڑا ہوا کرتا تھا۔ لونا کی دیکھ بھال 42 سالہ رضوان سروری کرتے ہیں جو جاوا کے جزیرے پر بالنگا کے علاقے میں سیرانگ گاو¿ں میں رہتے ہیں۔