گوجرانوالہ میچ جیتنے پر ہوائی فائرنگ 7 سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کی فتح کی خوشی میں نوجوانوں کی ہوائی فا ئرنگ کی زد میں آکر 7 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ سوئی گیس روڈ کے نو جوان خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ اس حوالے سے تھانہ سول لا ئن پو لیس نے رابطہ کر نے پر بتایا کر کٹ میچ کی فتح پر علا قہ بھر میں کہیں بھی ہوائی فائرنگ نہیں ہوئی سوئی گیس روڈ پر اعظم نامی شخص سے گن صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے بچہ زخمی ہوا ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔