ڈیرہ بگٹی میں کارروائی، 16 مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

ڈیرہ بگٹی (آن لائن) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کو تباہ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا. گرفتار افراد کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی بر آمد کر لیا‘ گرفتار ا فراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔