پرویز مشرف کا میڈیکل چیک اپ گھر پر ہو گا،بورڈ رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کریگا

پرویز مشرف کا میڈیکل چیک اپ گھر پر ہو گا،بورڈ رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کریگا

کوئٹہ، کراچی (این این آئی) پرویز مشرف نواب اکبر خان بگٹی کیس میں نامزد ہیں مگر کئی بار انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے وکیل نے ہمیشہ یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشرف عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ اس لئے سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے اگر سابق صدر میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوتے ہیں تو بورڈ کراچی میں انکی رہائشگاہ پر میڈیکل چیک اپ کرے گا اور رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی جائے گی۔