مریخ پر اربوں سال پہلے بڑے سمندر کے شواہد مل گئے

مریخ پر اربوں سال پہلے بڑے سمندر کے شواہد مل گئے

نیویارک (نیٹ نیوز) سیارے مریخ پر اربوں سال پہلے بڑے سمندر کے وجود کے شواہد ملے ہیں۔ یہ سمندر سیارے کے 20 فیصد حصے پر پھیلا ہوا تھا۔ جبکہ سیارے پر کبھی مختلف موسم بھی ہوا کرتے تھے۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ پنتالیس لاکھ سال پہلے مریخ پر سمندر کا وجود تھا۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ سمندر بحیرہ قطب شمالی جتنا بڑا اور اس کی گہرائی تقریباً ایک میل یا بحر روم جتنی تھی۔ سائنسدانوں نے یہ نتائج مختلف ٹیلی سکوپ سے لی گئی تصاویر کو دیکھ کر اخذ کیے ہیں۔