سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے 3 کیس سامنے آگئے

دادو + کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ روز پولیو کے تین نئے کیس سامنے آگئے۔ سندھ میں پولیو کا شکار دونوں بچوں کا تعلق دادو سے ہے جبکہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقہ دکی میں ایک سال کے بچے نعمت اللہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ اسکے والدین نے اسے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔