بحرانوں کے باوجود لیگی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے: چودھری گلزار

رائے ونڈ (نامہ نگار)ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ حکومت کو معیشت ،دہشت گردی اور توانائی بحرانوں کا سامنا ہے لیکن قائدین اس کے باوجودعوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے رائے ونڈ کو ماڈل سٹی بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے چاروں طرف ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔رائے ونڈ شہر سمیت پسماندہ آبادیوں کی کوئی گلی اور سڑک کچی نہیں رہے گی ۔وہ ان خیالات کا اظہار رائے ونڈ ،سندر اور مانگا کو ملانے والے بائی پاس برہان پورہ روڈ کے افتتاح پر کررہے تھے ۔