وفاق نے ہمیشہ بلوچ عوام کو غلام سمجھا، ہم برابری کا سلوک چاہتے ہیں: شاہ زین

وفاق نے ہمیشہ بلوچ عوام کو غلام سمجھا، ہم برابری کا سلوک چاہتے ہیں: شاہ زین

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو غلام سمجھا ہے۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم برابری کی سطح پر سلوک چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر صوبائی حکومت کا اختیار ہونا چاہئے۔ گیس رائلٹی کے اربوں روپے دیکر بلوچستان کو ترقی دی جاسکتی ہے۔ صوبے کے عوام اب سمجھ گئے ہیں انہیں کون لڑا رہا ہے۔