خوش رہنے والے جوڑوں کا کنبہ بڑا ہوتا ہے: طبی ماہرین

واشنگٹن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ خوش رہنے والے جوڑوں کا کنبہ بڑا ہوتا ہے۔'ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی' سے وابستہ ماہرین نفسیات کی حالیہ تحقیق کے مطابق جو مرد اور عورتیں اپنی زندگی میں زیادہ خوش اور مطمئن تھے ان کے بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔