امریکہ: جوہری حادثات کے دوران مرمتی کاموں کا مقابلہ جنوبی کوریا کے روبوٹ نے جیت لیا

کیلیفورنیا (بی بی سی)کیلیفورنیا میں ہونے والا ڈارپا روبوٹک چیلنج جنوبی کوریا کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔ مقابلے کا انعقاد امریکہ کے محکمہ دفاع نے کیا تھا۔ اس کا مقصد فوکو شیما جیسے جوہری حادثات، آفات اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے روبوٹس کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔