جسم کے آر پار دیکھنے والی حیرت انگیز روسی خاتون

جسم کے آر پار دیکھنے والی حیرت انگیز روسی خاتون

ماسکو (نیٹ نیوز) روس میں پیدا ہونے والی نتاشا ڈمینکا ایسی خاتون ہیں جن کی آنکھوں میں ایک نہایت حیرت انگیز اور انوکھی خصوصیت موجود ہے۔ نتاشا کا کہنا ہے کہ اسکے پاس 2 قسم کی بینائی ہے۔ ایک عام افراد جیسی ظاہری اشیا دیکھنے والی اور دوسری وہ بینائی جس سے وہ کسی بھی شخص کے جسم کے اندر جھانک کر اس کی جسمانی صحت کا اندازہ لگا سکتی ہے۔