میانوالی: بہن کے اغواء کا بدلہ لینے کیلئے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا

میانوالی (نامہ نگار) تھانہ چاپری کے علاقہ میں دوہرے قتل کی واردات، بہن کے اغوا کا بدلہ لینے کیلئے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مغویہ لڑکی کے بھائیوں نصیب خان، شیر احمد خان اور ابرار خان نے اپنی ماں دوران بی بی کے ساتھ آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکر نصر اللہ خان اور ظفر اللہ خان پر اس وقت فائرنگ کردی جس وقت وہ کتکی تھل کے مقام پر اپنے گھر کے قریب موجود تھے جو شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگے۔ نصر اللہ خان اور ظفر اللہ خان سگے بھائی تھے اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل ملزمان ابرار خان وغیرہ کی ہمشیرہ کو اغوا کرلیا جس کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔