جمرود: تاجر کے گھر کے باہر دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ)  خیبر ایجنسی  کی تحصیل جمرود  کے علاقے گودر  میں مقامی تاجر کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا ۔خاصہ دار فورس  ذرائع کا کہنا  تھا کہ  بارودی مواد گھر  کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے  سے گھر کو جزوی  نقصان پہنچا ہے جبکہ کوئی جانی  نقصان نہیں ہوا۔