کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر کا نرس کو تھپڑ مریض کی جان لے گیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر کا نرس کو تھپڑ مریض کی جان لے گیا۔ اس واقعہ کے بعد نرسنگ سٹاف نے ہڑتال کردی۔ ایمرجنسی میں دیکھ بھال نہ ہونے پر دل کا مریض دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ اس مریض کو دل کا دورہ پڑنے پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کوئی ڈاکٹر اور کوئی نرس موجود نہ تھی۔