پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک منظور حسین ریٹائر ہو گئے

پشاور ہائیکورٹ کے  جسٹس ملک منظور حسین ریٹائر ہو گئے

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ملک منظور حسین اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 17 رہ گئی ہے۔ ملک منظور حسین 26 مارچ 2013 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے۔