پشاور: بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی دینے کیلئے سرکاری گاڑیوں کی پکڑدھکڑ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بلدیاتی الیکشن کیلئے پشاور میں سرکاری گاڑیوں کی پکڑدھکڑ شروع ہو گئی۔ مختلف محکموں کی گاڑیاں پکڑ کر سرکاری سکولوں میں بند کی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ممتاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے سرکاری محکموں کو گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے آگاہ کیا تھا جس کا جواب نہیں ملا، مجبوراً گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں۔