ناسا نے 10 انجن والا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

ناسا نے 10 انجن والا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

واشنگٹن(آن لائن) ناسا نے بیٹری سے چلنے والے 10 انجن والے الیکٹرک طیارے کو نہ صرف تیار کر لیا ہے بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پروازبھی مکمل کر لی ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف بھی کر سکے گا۔ناسا سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے کو گریسڈ لائیٹننگ یا جی ایل 10 کا نام دیا گیا ہے۔