مظفرگڑھ: اوباش زمیندار نے پانی لینے کیلئے جانیوالی خاتون پر کتا چھوڑ دیا

علی والی (نامہ نگار) مظفر گڑھ کے علاقے علی پور علی والی میں زمیندار نے پالتو کتا خاتون شمیم مائی پر چھوڑ دیا جس نے پنڈلی پر کاٹ کھایا۔ خاتون چیخ و پکار کرتی رہی، مالک تماشا دیکھتا رہا، لوگوں نے بمشکل بچایا۔  پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔