عمران خیبرپی کے حکومت کے ہیلی کاپٹر پر شانگلہ گئے: سنیٹر زاہدخان

پشاور  (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپی کے کی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں شانگلہ گئے۔ خیبرپی کے کے بلدیاتی نظام میں تمام اختیارات وزیراعلی کے پاس ہیں۔ پرویز خٹک سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف فنڈ جاری کرتے ہیں الیکشن کمشن تو صرف سوتا رہتا ہے۔ عمران خان کی شانگلہ میں تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے۔