رینالہ خورد: گھر میں فاقے، بچوں کی روٹی کیلئے بیوہ نے اپنے بال کاٹ کر فروخت کر دیئے

رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) ہائے غربت!بیوہ خاتون نے اپنے سرکے بال کاٹ کر فروخت کر دیئے، گھر میں آٹا دال نہیں بھوکے بچوں کو لیکر کدھر جاؤں، تفصیلات کے مطابق نواحی بستی میں صبح سویرے پھیری والے نے آواز دی کہ سرکے بال ایک سو روپے چھٹانک فروخت کر لو، جس پر بیوہ خاتوں (س) جو فاقوں کی ماری تھی نے قینچی سے اپنے بال کاٹے اور چند روپوں میںفروخت کردیئے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے گھر فاقے تھے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے بھوک سے نڈھال تھے، ماں کی مامتا یہ سب برداشت نہ کر سکی۔