حافظ آباد: ’’چھٹی کیوں کی‘‘ ٹیچر کے تشدد سے تیسری جماعت کا طالبعلم بے ہوش

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) چھٹی کرنے پر ٹیچر نے تیسری جماعت کے طالب علم پر تشدد کیا جس کے باعث وہ کلاس میں ہی بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ رام کور کے رہائشی محنت کش منور احمد کا بیٹا احد علی گورنمنٹ پرائمری سکول میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے احد علی کو چھٹی کرنے پر اس کے ٹیچر رائے بلال نے زبر دست تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ای ڈی او ایجوکیشن افتخار نواز ورک نے ٹیچر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔