بھلوال اور ڈسکہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبراشتہ نوجوان اور خاتون نے خود کشی کر لی

بھلوال / ڈسکہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان اور خاتون نے خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق ظہور حیات کالونی کا رہائشی نوجوان احتشام کا کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہو گیا اس نے رات کے وقت پستول سے فائر کرکے خود کشی کر لی۔ صبح مبینہ طور پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو احتشام جاں بحق ہو چکا تھا اس کے پاس پستول بھی موجود تھی۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد تفتیش شروع کر دی۔ ڈسکہ سے  موضع بھگت پور کی خاتون (ث) کا اکثر اپنے گھروالوں کیساتھ لڑائی جھگڑا رہتاتھاگزشتہ روزاس کا گھروالوں کیساتھ جھگڑا ہواتواس دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کوطبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی۔