بھارت:دولہا گلاب جامن کی آدھی پلیٹ چٹ کر گیا دلہن کا شادی سے انکار بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا

لکھنؤ(آن لائن) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے زیادہ گلاب جامن کھا لئے جس پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا والدین اور پنچائیت کے سمجھانے کے باوجود لڑکی نہ مانی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ دلہن کی سہیلیوں نے شرارتاً دولہا کو گلاب جامن سے بھری پلیٹ کھانے کے لئے پیش کی تھی۔ دولہا میاں خوشی میں اس قدر گم تھے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ آدھی سے زیادہ پلیٹ چٹ کرچکے ہیں جسے دیکھ کر دلہن مشتعل ہوگئی اور اس نے شادی سے ہی انکارکردیا۔ پنجایت نے دولہا کا ذہنی توازن جانچنے کے لئے اسے کچھ نوٹ گننے کو دیئے جسے دولہا نے گن کر درست رقم بتادی تو اس کے باوجود دلہن شادی سے انکار کی ضد پر ڈٹی رہی۔