بلوچستان میں انسداد خسرہ مہم کے دوران بچوں کی اموات ناقص ویکسین بدانتظامی کے باعث ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی انسداد خسرہ مہم میں بچوں کی اموات سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خسرہ مہم کے دوران ناقص ویکسین استعمال کی گئی۔ وفاق سے بلوچستان ویکسین بھجوانے کے دوران بدانتظامی عروج پر رہی، کوتاہیاں ای پی آئی میں غیرتربیت یافتہ عملے کی وجہ سے ہوئیں۔ وفاق کو خامیوں سے متعلق قبل ازوقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔