آسٹریلیا: کتے کے 9 پلوں کو مارنے پر ایک شخص کو 18 ماہ قید

آسٹریلیا: کتے کے 9 پلوں کو  مارنے پر ایک شخص کو 18 ماہ قید

کینبرا (آن لائن) آسٹریلوی عدالت نے کتے کے پلوں کو جان سے مارنے پر ایک شخص کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی عدالت میں ناتھن تھامپسن نامی ایک شخص پر کتے کے 9 پلوں کو بے دردی سے مارنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس نے پلوں کو اینٹیں اور پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔ سماعت کے دوران وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ناتھن کتے کے 9 پلوں کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ گزشتہ ماہ اس کے مالک نے ان پلوں کو فروخت کرنے کی ہدایت کی جس پر اس نے انہیں جانوروں کی نگہداشت کرنے والے کسی ادارے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب وہ انہیں اپنی گاڑی میں ڈال کر جانے لگا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی گاڑی میں پیٹرول ہی نہیں اور پھر اس نے ان پلوں کو اینٹیں اور پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق وہ عمر بھر کوئی جانور بھی نہیں پال پائے گا۔