گھوٹکی: جرگے کا دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کا حکم انکار پر بااثر وڈیرے کا والد پر بدترین تشدد

گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) گھوٹکی میں زمین کے تنازع پر جرگہ نے دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا۔ بیٹیوں کو ونی کرنے سے انکار پر بااثر وڈیرے نے بینائی سے محروم باپ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔