لاہور ہائیکورٹ سے مصطفی کھر کے بھائی، بیٹے کی عبوری ضمانت منظور شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی

مظفرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ) کوٹ ادو میں زمین کے تنازع پر نوجوان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث غلام مصطفی کھر کے بھائی اور بیٹے کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ملزموں کو 11 مئی کے بعد متعلقہ سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔