چترال: دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے جھیل بننا شروع‘ پانی کا بہائو رک گیا
چترال (آئی این پی) چترال کے بالائی علاقے ریشن کے مقام پر دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے دریا جھیل کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے، گزشتہ روز اس مقام پر دریا میں ایک بڑا پہاڑی تودہ گرا تھا جس کے بعد سے دریا میں پانی کا بہائو رک گیا تھا۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان میں ضلع ہنزہ نگر میں عطا آباد کے مقام پر بھی پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بڑی جھیل بن گئی تھی۔ دریائے مستوج میں جس مقام پر تودہ گرا ہے وہاں پر دریا کے پانی کی سطح کافی حد تک بڑھ جانے سے قریبی آبادیوں کے ڈوبنے کے بھی شدید خطرات ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ وہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا بھی شروع ہوچکے ہیں۔