”سپرمین“ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

”سپرمین“ نے ڈکیتی کی  کوشش ناکام بنا دی

لندن (نیٹ نیوز) اب سپرمین صرف کتابوں یا فلموں میں نہیں رہ گیا بلکہ وہ دنیا سے مجرموں کا خاتمہ کرنے کے لئے میدان عمل میں آ گیا ہے۔ جی ہاں یہ ایسا کچھ دلچسپ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک سپرمین نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ لیوک جونیئر نامی سپرمین کے پرستار نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے لبادے میں ایک دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ لیوک خود ایک سکیورٹی گارڈ ہے ۔مگر وہ سپرمین سیریز کا دیوانہ ہے اور اس کے لئے خصوصی طور پر اس نے ارجنٹائن سے 500پاﺅنڈز کا کاسٹیوم بھی منگوایا۔