ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ان کے بھائی جمیل آفریدی کی ملاقات

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ان کے بھائی جمیل آفریدی نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ان کے اہلخانہ سے ملاقات پر دس ماہ سے پابندی عائد تھی۔ دونوں بھائیوں کی ملاقات صوبائی حکومت کی اجازت سے ہوئی۔