پوتوں کی شادی کیساتھ 92 سالہ دادا نے بھی 22 برس کی دوشیزہ کو جیون ساتھی بنا لیا

پوتوں کی شادی کیساتھ 92 سالہ دادا نے بھی 22 برس کی دوشیزہ کو جیون ساتھی بنا لیا

بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراق میں 92 سالہ بزرگ نے 22سالہ لڑکی سے شادی کرلی، شامرہ سے تعلق رکھنے والے عراقی کسان موسیٰ علی کی بیوی تین برس پہلے انتقال کر گئی تھی دونوں کی رفاقت 58 برس رہی ان کے 16 بچے تھے موسیٰ کے پوتوں کی شادی کئی بار تعطل کا شکار ہوئی تاکہ دادا کی شادی بھی ساتھ کردی جائے کافی تگ و دو کے بعد خاندان نے 92 سالہ دولہا کیلئے 22 سالہ دلہن تلاش کرلی۔ شادی پر ناچ گانے کے علاوہ ہوائی فائرنگ بھی ہوئی 22 سالہ موما ایک ساتھ کئی پوتوں کی دادی بھی بن گئی ہیں۔