پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا

مردان (نوائے وقت رپورٹ) قاضی آباد مردان میں ایک سال پہلے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ میری بہن کو اس کے شوہر، دیور اور سسر نے قتل کیا۔