مہاراجہ پٹیالہ کا ڈنر سیٹ 30لاکھ ڈالر میں نیلام

لندن (نیٹ نیوز) بھارت کی سابقہ شاہی ریاست پٹیالہ کے مہاراجہ کے ایک ڈنر سیٹ 30لاکھ میں نیلام ہو گیا جبکہ خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ لندن کے کرسٹی نیلام گھر میں ایک شخص نے اس 500کلو گرام وزنی شاہی ڈنر سیٹ کو 30لاکھ امریکی ڈالر یعنی 18کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ کرسٹی کا اندازہ تھا کہ یہ ڈنر سیٹ 9کروڑ سے ساڑھے 13کروڑ روپے میں فروخت ہو سکتا ہے۔