شیخوپورہ: بھینسیں چرانے کا تنازعہ، فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق، 3 زخمی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مغلیہ دور کی عظیم سیرگاہ ہرن مینار میں بھینسیں چرانے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ داخل کروا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے ہرن مینار کا سابقہ ملازم رحمت اپنی گائیں بھینسیں ہرن مینار کے لان میں داخل کر کے چڑا رہا تھا اس دوران مقامی ڈیرہ کرنالیاں کا ایک زمیندار کی بھینسیں بھی داخل ہو گئی تو رحمت وغیرہ نے ان کی گائیں بھینسیں نکال دیں جس پر رحمت اور صابر گرو پ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے رحمت گرو پ کا ایک شخص شفیق اور صابر گروپ کا مختار مسیح ہلاک جبکہ عارف خضر حیات وغیرہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔