سانحہ دیامیر،گرفتار 4 ملزم 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گلگت (ثناءنیوز) سانحہ دیامیر میں گرفتار چاروں ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مبینہ طور پر ملوث ملزمان عبدالمالک ، عمر حیات، محمد عمر اور شفیق کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کرے گی دوسری جانب قومی جرگہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے عجلت میں بے گناہ افراد کو ملزم نامزد کیا اور اس بارے میں جرگہ کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔