سابق روسی جاسوسہ کی سنوڈن کو شادی کی پیشکش

سابق روسی جاسوسہ کی سنوڈن کو شادی کی پیشکش

ماسکو (نیٹ نیوز) سابق روسی جاسوسہ اور موجودہ ٹی وی اینکر نے ایڈورڈ سنوڈن کو شادی کی پیشکش کر دی۔ روسی ٹی وی اینکر اور خفیہ ادارے کی سابق اہلکار آنا چمپن نے امریکی این ایس اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق آنا چمپن نے ٹیوٹر پر پیغام میں سنوڈن سے کہا اگر وہ چاہیں تو میں ان سے شادی کیلئے تیار ہوں۔