برطانیہ میں شاہی مہمان کی آمد پر جوئے کا بازار گرم

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانیہ میں شاہی مہمان کی آمد پر جوئے کا بازار گرم ہونے لگا، لڑکا ہو گا یا لڑکی؟ بکیوں نے کروڑوں روپے داو¿ پر لگا دیئے۔ شاہی مہمان کی آمد کے لیے ہر طرح کی تیاریاں عروج پر ہیں تو بکیے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ بچے کی متوقع تاریخ پیدائش، جنس، بالوں کا رنگ، وزن اور نام پر جوا کھیلا جا رہا ہے بلکہ بعض تو اس سے بھی آگے کا سوچ رہے ہیں کہ بچے کی پہلی گرل فرینڈ کون ہو گی۔