امریکی پولیس نے پانی کو شراب سمجھا طالبہ کو رات جیل میں گزارنا پڑ گئی

ورجینیا (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو اس وقت شدید حیرت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب پولیس نے اس کی کار میں موجود پانی کو شراب سمجھ کر اس کو روک لیا۔ پولیس کی اس کارروائی سے وہ اور کار میں بیٹھے اس کے دوست خوفزدہ ہو گئے۔ ورجینیا کی ایلزبتھ ڈیلی نے بتایا کہ وہ ”لا کروٹکس“ کے نام سے بکنے والا سیارکلنگ واٹر کا ایک کاٹن خرید کر جا رہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے کار کو روک کر اس پر بندوق تان لی۔ پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھے جس کی وجہ سے ڈیلی انہیں شناخت نہ کر سکی۔