امریکی شہری کاکنکریٹ کے بلاکس سر پر رکھ کر توڑنے کا عالمی ریکارڈ

امریکی شہری کاکنکریٹ کے بلاکس  سر پر رکھ کر توڑنے کا عالمی ریکارڈ

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والے گینو مارٹینو نامی شخص نے اپنے سر پر کنکریٹ بلاکس رکھ کر حیرت انگیز انداز میں توڑنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔کنکریٹ بلاکس سر پر رکھنے کے بعداس کے ساتھی نے 10فٹ کی بلندی سے بلاکس پر7.3 کلو گرام وزنی گیند گرائی جسکے نتیجے میں بلاکس ریزہ ریزہ ہو گئے۔ا س آہنی سر کے مالک شخص نے ایک یا دو نہیں بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے 45بلاکس کامیابی سے توڑ ڈالے اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔