بھارت: مزید جہیز کی فرمائش‘ دلہن کا جرأتمندانہ اقدام‘ بارات واپس لوٹا دی

بھارت: مزید جہیز کی فرمائش‘ دلہن کا جرأتمندانہ اقدام‘ بارات واپس لوٹا دی

احمد آباد(آئی این پی ) بھارتی ریاست گجرات میں دلہن نے دلہا والوں کی جانب سے جہیز کی نئی فرمائشوں پر بارات ہی واپس لوٹا دی۔ ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں راشی سکسینا نامی لڑکی نے اپنی بارات اس وقت واپس لوٹادی جب اسے پتہ چلا کہ عین شادی کے موقع پر دولہا والوں نے اسکے والدین سے نئی فرمائشیں کی ہے۔