نسل نو شریف خاندان کی رعایا بننے سے انکاری ہے: حامد رضا

لاہور ( سپیشل رپورٹر)   سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل شریف خاندان کی نئی نسل کی رعایا بننے سے انکاری ہے۔ فیصل آباد کے جلسے میں اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور
مظاہرہ کریں گے۔ 12 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں عوامی پارلیمنٹ لگے گی۔ کوہاٹ میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ پاکستان میں 5 فیصد زمینداروں کے قبضے میں 65 فیصد زرعی اراضی ہے۔ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لیے زرعی اصلاحات ضروری ہیں۔