لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

لاہور (پ ر) ترجمان لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ عید کے موقع پر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور سینیٹیشن‘ سیوریج الیکٹرک برانچ اور کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔  مختلف مقامات سے آلائشوں کو اٹھانے اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے مشینری اور گاڑیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔  ترجمان نے کہا کہ تمام کینٹ ایریاز میں شکایات سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ   عیدالاضحی پر صفائی‘ ستھرائی کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کیا گیا۔