لاروا سرویلنس ہی ڈینگی کے خاتمہ کی ضمانت ہے: راشد محمود لنگڑیال

لاہور(خبر نگار)  کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ کامیاب ڈینگی لاروا سرویلنس ہی ڈینگی کے خاتمے کی ضمانت بن سکتا ہے- اس لیے ڈینگی مچھر کے لاروا کو ختم کرنے کے لیے مہم کو مزید تیز اور سائنس بنیادوں پر استوار کیا جائے گا جس کے سلسلے میں ماہرین سے بھی آراء لی جا رہی ہیں۔