سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

 کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن   جاری کردیا گیا۔  سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے شاہد حیات کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کو ارسال کی تھی جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ شاہد حیات کی تعیناتی کے بعد ایک بار پھر شہر قائد میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی توقع ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد حیات کی تعیناتی پرامید ظاہر کی ہے کہ شاہد حیات دہشت گردوں کے خلاف شہید چوہدری اسلم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ شاہد حیات نے ایڈیشنل آئی جی کی حیثیت سے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جس پر سندھ حکومت کی اتحادی جماعتیں ناراض ہوگئی تھیں جس پر انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
شاہد حیات