جماعۃ الدعوۃ نے 15 ٹرکوں پر مشتمل سامان مقبوضہ کشمیر روانہ کر دیا

مظفر آباد(  پ ر )جماعۃالدعوۃ آزاد کشمیر نے حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے پندرہ ٹرکوں پر امدادی سامان روانہ کر دیا۔ مظفر آباد سے بھجوایا گیاسامان 3ہزار خاندانوں کیلئے ایک ماہ کے خشک راشن پر مشتمل ہے۔یہ سامان چکوٹھی کے راستہ سری نگر جائے گا ۔امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں سیلاب متاثرین کی زندگیوںکو سخت خطرات لاحق ہیں اسلئے کنٹرول لائن کوریلیف لائن میں تبدیل اور کشمیریوں کو آر پار آنے جانے کی اجازت دی جائے تاکہ مصائب میں مبتلا کشمیریوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔ اس موقع پرایک دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں، امیر جماعۃالدعوۃ آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی، مسلم کانفرنس کے رہنما دیوان چغتائی، غلام اللہ آزاد ، ڈاکٹر منظور احمد و دیگرنے شرکت کی۔تقریب سے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا ۔