تحریک انصاف میں صدر کا عہدہ ختم، گو عمران گو نعرے کی پروا نہیں: شاہ محمود

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی ذہنی کیفیت سے ہمدردی ہونا شروع ہوگئی ہے، ہمارے تین ایم این ایز نے استعفے نہیں دئیے ہم نے انکی رائے قبول کی۔ تحریک انصاف نے پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گو عمران گو کے نعرے کی پروا نہیں، 10 اکتوبر کو ملتان میں جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ متعین کریگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی بھٹو کی نہیں زر اور زرداری کی پارٹی ہے۔ پی پی میں بھی دراڑیں شروع ہوگئی ہیں۔