آسٹریلیا میں بل فائٹنگ سکھانے کیلئے دنیا کا پہلا سکول کھل گیا

سڈنی (اے پی اے) آسٹریلیا میں بل فائٹنگ کے شوقین افراد کیلئے سکول کھل گیا، سکول میں کائو بوائز کی بڑی تعداد بل فائٹنگ اور بیلوں کی سواری سیکھ رہی ہے۔ آسٹریلیا میں کھلنے والا دنیا کا پہلا روڈیو سکول راتوں رات مقبول ہوگیا ہے جہاں کائوبوائے بننے کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد جنگلی بیلوں اور گھوڑوں کی سواری سیکھ رہے ہیں۔ اس سکول میں بْل فائٹنگ کی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ خطروں کے یہ کھلاڑی جب اصل میدان میں اتریں تو اپنی حفاظت کا خاطر خواہ انتظام بھی کر سکیں۔
بل فائٹنگ/ سکول